راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری

 
0
39

راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری

05 ملزمان گرفتار، 2300 سے زائد پتنگیں اور 73 ڈوریں برآمد۔

ویسٹر یج پولیس نے ملزم اکرام سے 1500 پتنگیں اور 30 ڈوریں برآمد کیں،ائیر پورٹ پولیس نے ملزم نیاز سے 480 پتنگیں اور 38 ڈوریں برآمد کیں،

آراے بازار پولیس نے ملزم یوحنایوسف سے200پتنگیں اور 02ڈوریں برآمد کیں، واہ کینٹ پولیس نے ملزم معیز عامر سے48پتنگیں اور03 ڈوریں برآمد کیں،

دھمیال پولیس نے ملزم دانش سے110پتنگیں برآمد کیں،

پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا 3 سے 7 سال تک قید ہے، شہری اپنی معاشرتی و قانونی ذمہ داری نبھائیں اور پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں کردار ادا کریں۔