ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کی قربانی دیناایک عظیم مرتبہ کی شہادت ہے جس کی قدر و منزلت الللہ سبحان و تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا، الحاج پیر سائیں عبدالرشید چشتی مہروی

 
0
403

راولپنڈی 09 مارچ 2021 (ٹی این ایس): ممتاز روحانی پیشوا پیر طریقت رہبر شریعت الحاج پیر سائیں عبدالرشید چشتی مہروی نےکہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کی قربانی دیناایک عظیم مرتبہ کی شہادت ہے جس کی قدر و منزلت الللہ سبحان و تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا انہوں نے کہا کہ ہمارے آستانہ پر بابو جی لجپال گولڑہ شریف کے صدقہ انسانیت کی خدمت اور رشدو ہدائیت کا فیض جاری و ساری ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آستانہ عالیہ پیر سائیں عبدالرشید مہروی چشتی مورگاہ راولپنڈی میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی جیسے ناسور کو نیست و نابود کرنے کے لئیے ہماری تمام فورسز چاہے وہ پاک فوج یا حساس ادارے ہوں یا محکمہ پولیس ہمارے ملک و قوم کا سرمایہ اور ماتھے کا جھومر ہیں انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ یہ وہ وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام مسلم امہ ایک ہوجائیں اور خاص کر پاکستانی عوام ایک کلمہ ایک جھنڈے تلے متحد ہونے میں ہی ہمارے ملک پاکستان کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی بہتری کی خاطر وقت کے حکمرانوں نے بہتر اقدامات کیے ہیں اور خصوصی طور پر راولپنڈی پولیس کے سی پی او احسن یونس کی محکمہ اور ملازمین کی فلاح و بہبود کی خاطر کیے جانے والے اقدامات اور شہریوں کے حفاظت اور مظلوموں کی داد رسی اور وقت پر انصاف کی فراہمی کو بھی سراہا انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آستانہ پر آئے ہوئے مریدین سیاسی و سماجی شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کیں آستانہ میں خصوصی طور پر جڑواں شہروں میں ملک و قوم کی خاطر شہید ہونے والے پولیس افسران کے درجات کی بلندی ملک پاکستان کی حفاظت و بقا کے لئیے قرآن خوانی کے بعد خصوصی دعائیں کی گئی