کراچی (ٹی این ایس)( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) کراچی ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (واۓ-ڈی-اے) (جے-پی-ایم-سی) نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے-پی-ایم-سی) میں متعصبانہ بھرتی کے طریقوں کی مذمت کے لیے سیاہ ربن باندھ کر احتجاج کیا۔ احتجاج میں مختلف وارڈز کے متعدد ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ احتجاج کا مقصد ان سینئر فیکلٹی ممبران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا جنہیں ان کی قابلیت اور لگن کے باوجود ترقیوں کے لیے نظر انداز کیا گیا ہے۔
(واۓ-ڈی-اے) (جے-پی-ایم-سی) کنسلٹنٹس کی تقرریوں اور بھرتیوں میں بے ضابطگیوں اور جانبداری کی سختی سے مذمت کرتے ہیں جو مبینہ طور پر وائس چانسلر (جے-ایس-ایم-یو) ڈاکٹر امجد سراج میمن کی براہ راست ہدایت پر کی جا رہی ہیں۔
وائی ڈی اے ڈاکٹر امجد سراج، وائس چانسلر جے ایس ایم یو کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں جن کے فیصلوں کی وجہ سے سینئر فیکلٹی کے ساتھ ناروا سلوک اور غیر ضروری دباؤ ڈالا گیا ہے۔ یہ غیر منصفانہ اقدامات نہ صرف فیکلٹی ممبران کو متاثر کرتے ہیں بلکہ (جے-پی-ایم-سی) میں طبی تعلیم اور مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کو بھی متاثر کرتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد علی، ترجمان وائی ڈی اے جے پی ایم سی، اور ڈاکٹر شہریار شیخ، سینئر کابینہ ممبر وائی ڈی اے جے پی ایم سی، ڈاکٹر عبدالسلام، ڈاکٹر مختار، ڈاکٹر نائیک سمیت دیگر سینئر ڈاکٹروں نے احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے منصفانہ اور شفاف بھرتی کی ضرورت پر زور دیا اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور چیف سیکریٹری اور سیکریٹری صحت سندھ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کہ وہ فوری مداخلت کرکے اس سنگین ناانصافی کا ازالہ کریں اور ڈاکٹروں کے تحفظ اور طبی پیشے کی سالمیت کو برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔