راولپنڈی (ٹی این ایس)وارث خان پولیس کی کارروائی،پاک بھارت کرکٹ میچ پر آن لائن جوا کھلانے والے 05 بکی گرفتار

 
0
84

وارث خان پولیس کی کارروائی،پاک بھارت کرکٹ میچ پر آن لائن جوا کھلانے والے 05 بکی گرفتار،ملزمان ورلڈ کپ کرکٹ میچوں کے علاؤہ گھوڑوں کی ریس پر بھی جواء کھلاتے ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 06 موبائل فون، 02 کمپیوٹر، لیپ ٹاپ رجسٹر، چٹھے اور نقدی 22500 روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پاک بھارت کرکٹ میچ پر آن لائن جوا کھلانے والے 05 بکیوں کو گرفتارکرلیا،ملزمان ورلڈ کپ کرکٹ میچوں کے علاؤہ گھوڑوں کی ریس پر بھی جواء کھلاتے ہیں،ملزمان کی شناخت کامران عرف کامی موٹا، محمد علی، اکبر، معید اور ملک انوار کے نام سے ہوئی،ملزمان کے قبضہ سے 06 موبائل فون، 02 کمپیوٹر، لیپ ٹاپ رجسٹر، چٹھے اور نقدی 22500 روپے برآمد ہوئے،ملزمان بیٹ پرو ایپ کے ذریعے مخصوص گاہکوں کو جواء کھلا رہے تھے، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔