پشاور(ٹی این ایس) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے سٹریٹ کرائم کے خلاف موثر حکمت عملی جاری ہے

 
0
137

》 خطرناک راہزن پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

》 منشیات کے دھندے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

》 غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

• تھانہ مچنی گیٹ پولیس کی کامیاب کاروائی، پولیس مقابلے کے بعد 2 خطرناک سنیچرز گرفتار، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل کیساتھ سنیچرز کی نشاندہی پر 8 عدد مسروقہ موبائل فونز اور 1 مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے،

• تھانہ ٹاون پولیس کی کامیاب کاروائی، دو یوم قبل زخمی حالت میں گرفتار افغان سنیچر سے 18 عدد موبائل فونز برآمد، ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی آمد کر لی گئی ہیں،

• تھانہ آغہ میر جانی شاہ پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، جن سے 5 کلو گرام سے زائد چرس اور 1 عدد پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے،

• تھانہ خزانہ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 عدد پستول، 1 بشکل ایم پی 5 اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،