راولپنڈی(ٹی این ایس)منڈی موڑ  آئی جےپی روڈ پر بننے والی سرکاری بلڈنگ کے پیچھے سروس روڈ پنجاب ہوٹل کے آگے دیوار نہ لگنے کیوجہ سے خطرناک صورتحال اختیار کر گئی

 
0
93

 منڈی مو ڑ پا کستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما و سماجی کا رکن یوسی ایٹ

نا صر بٹ اور بنی گالا ہو ٹل کے مالک طا ہر محمود نے چیئرمینسی ڈی ایےانوا ر الحق سے گزارش کی ہے کہ منڈی موڑ

آئی جےپی روڈ پر بننے والی سرکاری بلڈنگ کے پیچھے سروس روڈ پنجاب ہوٹل کے آگے دیوار نہ لگنے کیوجہ سے خطرناک صورتحال اختیار کر گئی ہے کوئی بڑا حا دثہ رونما ہو سکتا ہے بلڈنگ کے پیچھے دیوار نہ لگنے کیوجہ سے با رش میں گاڑی پسل کر نیچے کھائی میں گر سکتی ہے یا کوئی پیدل راہ گزر بھی گر سکتا ہے فوری طور پر حفا ظتی دیوار بنا ئی جا ئے تاکہ گزرنے والے لوگ محفو ظ رہ سکیں اگر کوئی بڑا حادثہ ہو گیا تو تمام تر ذمہ داری بلڈنگ بنا نے والے ٹھیکہ دار پر ہو گی۔ با خبر ذرا ئع نے بتا یا ہے کہ ٹھیکہ دار محمد ریا ض نے ٹھکہ کسی اور ٹھیکہ دار سے ٹھیکہ لیا ہے ٹھیکہ کی رقم نہ ملنے کیوجہ سے ٹھیکہ دار نے اپنا کام روکھ رکھا ہے جس کیوجہ سے ٹھیکہ دار اور اس کے مزدور پریشانی سے دوچا ر ہیں۔جب موقف لینے کے لئے ٹھیکیدار ملک محبوب سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا پناہ گاہ کی بیک سائیڈ پر موجود ہوٹلوں کا پانی آنے کی وجہ سے کام نہیں ہو رہا اور پانی روزانہ کی بنیاد پر نکال رہے ہیں اس کے باوجود پانی بند ہونے کا نام نہیں لے رہا جس کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے ۔