راولپنڈی(ٹی این ایس) واہ کینٹ میں منشیات ڈیلر کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی سے منشیات ڈیلر اور ساتھیوں کی مزاحمت،پولیس کی مناسب حکمت عملی سے منشیات ڈیلراور 02 سپلائر گرفتار

 
0
111

واہ کینٹ میں منشیات ڈیلر کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی سے منشیات ڈیلر اور ساتھیوں کی مزاحمت،پولیس کی مناسب حکمت عملی سے منشیات ڈیلراور 02 سپلائر گرفتار، ملزمان سے ڈیڑھ کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو ہیومن انٹیلی جنس سے اطلاع ملی تھی کہ منشیات ڈیلر کے پاس منشیات کی کھیپ آئی ہے جو آگے اپنے سپلائرز کو دے رہا ہے،پولیس نے اطلاع پر کاروائی کی تو مرد وخواتین نے مزاحمت کر دی،پولیس نے مزاحمت کے باوجود ایک منشیات ڈیلر عبدالطیف اور 02 سپلائر زنعمان اوروکی کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے ڈیڑھ کلو سے زیادہ ہیروئن برآمدہوئی،منشیات ڈیلرز کی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جا رہے ہیں،مزاحمت کے باوجود منشیات ڈیلر اور سپلائرز کی گرفتاری اور ہیروئن کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او ٹیکسلا اور واہ کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے تمام تر اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں۔