اسلام آباد(ٹی این ایس)مستقبل کی سیاست کے حوالہ سے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کا فیصلہ راولپنڈی ڈویژن میں سیاست کا رخ بدل دے گا

 
0
56

 مستقبل کی سیاست کے حوالہ سے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کا فیصلہ راولپنڈی ڈویژن میں سیاست کا رخ بدل دے گا۔ غلام سرور خان کا زاتی ووٹ بنک کسی بھی سیاسی مقبول جماعت کے ووٹ بنک سے کم نھی وہ ازاد حیثیت میں بھی الیکشن جیتنے کا تجربہ رکھتے ھیں۔ غلام سرور خان کی کارکنوں سے مشاورت تقریبا مکمل ھو چکی ۔ کسی بھی وقت فیصلہ سامنے آسکتا ھے۔ غلام سرور خان نے 17 جولائی کو اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ میں کسی پارٹی میں نہیں جا رہا ہوں، میرا سیاسی مستقبل میرے حلقے کے عوام کی مشاورت سے طے ہو گا۔یہ بات غلام سرور خان نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے سیاسی لوگوں سے رابطے ہوتے رہتے ہیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ میرا سیاسی مستقبل میرے حلقے کے عوام کی مشاورت سے طے ہو گا۔اور یہ ان کا سیاسی بیان نھی تھا وہ گزشتہ چار ماہ سے روزانہ کی بنیاد پر اپنے قریبی ساتھیوں اور ورکرز سے مشاورت کر رھے ھیں ۔ غلام سرور خان نے اربوں روپے کے میگا ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے یہ ھی ان کی چالیس سال کی سیاست کا امتیازی وصف ھے غلام سرور خان کو جب بھی اقتدار ملا ان کی عوام ترجیح حلقہ اور اس کے عوام کی پسماندگی کا خاتمہ کرنا ھے اس حوالہ سے وہ بے مٹال ھیں تاھم ان کے دور کے سنہری کارناموں میں کچھ بڑے منصوبہ جات بھی ھیں انھوں نے ضلع راولپنڈی کو پانی بحران سے نمٹنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی اور چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کاکام تیز کردیا۔غلام سرور خان کے اس اقدام سے ضلع راولپنڈی میں پانی کی کمی پر قابو پانے اور زرعی زمینوں کو سیراب کرنے کے لیے سب سے بڑا منصوبہ ھے ۔ان ڈیمز میں ددھوچھہ ڈیم ، مھوٹہ موھڑہ ڈیم ، پاپین ڈیم ،مجاھد ڈیم اور چہان ڈیم شامل ہیں ۔ ضلع راولپنڈی کی 42یوسیز کو پانی فراہم کیا جائے گا ۔ابتدائی طور پر واٹر سپلائی موٹرز ، دوبڑے واٹر ٹینکس کی تعمیراور پائپ لائنوں کی تنصیب اس عظیم منصوبے کا حصہ ھے یونین کونسل کوٹھہ کلاں ،یونین کونسل لکھن ، یوسی چک جلال دین ، یوسی دھمیال ، یوسی موہری غزن کی لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادیوں کو پانی کی فراہمی غلام سرور خان کے ویڑن کا نتیجہ ھے یہ ھی وجہ ھے لوگوں کے دل میں غلام سرور خان کی محبت ھے ان ڈیمز کے نتیجہ میں جہاں راولپنڈی میں پانی کی قلت کا خاتمہ ہوگا وہیں زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے میں بھی مدد ملے گی اور پانی بحران کے ممکنہ خطرے سے چھٹکارہ ملے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ان ڈیمز کی بدولت کم و بیش 30,000ایکڑ زرعی زمین بھی سیراب ہوسکے گی اور خطہ پوٹھوہار کی بارانی فصلات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حلقہ این اے 59میں پانچ ڈگری کالجز قائم کیے ور دیگر سکولز کی اپ گریڈیشن کی ۔ کہاکہ ملک و بیرون ملک ہنر مند افرادی قوت کی مانگ کے پیش نظر فنی تعلیم کے فروغ کا بیڑا بھی غلام سرور خان نے اٹھایا ہے ۔اس حوالے سے انھوں نے دھمیال میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری حاصل کی ۔وعدوں کی تکمیل
سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے 60 بیڈیڈ جوڑیاں ہسپتال اور ریسکیو اسٹیشن 1122 کا افتتاح کر دیا.
اہلیانِ این اے 59، بلخصوص پی پی 10،روات ، چک بیلی خان اور چونترہ کی عوام کے لیۓ صحت جیسی بُنیادی ضرورتِ کے لیۓ ہسپتال کی عمارت مکمل۔
بلڈنگ کو جلد فعال بنا کر محکمہ صحت کے حوالے کر دیا جائے گا جس کے بعد مشینری اور ڈاکٹرز کی تعیناتی کا عمل ہوگا۔عوام کو اپنے علاج و معالجہ کے لیۓ روات ،چک بیلی خان سے راولپنڈی تک کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ایمرجنسی کی صورت اور بروقت علاج کے لیے ریسکیو سٹیشن 1122 کی سہولت بھی مہیا ہوگی۔اہلیان علاقہ نے میگا پراجیکٹ دینے پر غلام سرور خان اور اُن کی ٹیم کا شُکریہ ادا کیا۔ اپ یہ سمجھ لیں ترقیاقی کام کروانے کے حوالہ سے 3لام سرور خان کا کوئی ثانی نھی۔ ان کا ایک عظیم سعادت بھرا کارنامہ یہ بھی ھے
غلام سرور خان کی خوش قسمتی……… 27برس بعد جب پی آئی اے کا طیارہ زائرین لیکر دمشق ائیر پورٹ پر اترا
کچھ لوگوں کی قسمت میں بڑی سعادتیں ھوتی ھیں ایسے ھی لوگوں میں غلام سرور خان بھی ھیں جب وہ وفاقی وزیر ھوا بازی تھے تو انھیں بتایا گیا گزشتہ 27سال سے پی آئی اے کی کوئی پرواز شام نھی گئ ۔ چونکہ شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کا مزار مقدس ھے ۔ عقیدت مندوں کی سفری تکالیف کا سامنا تھا ۔ جب غلام سرور خان کے نوٹس میں یہ بات لائی گئ تو وہ تڑپ اٹھے اور فیصلہ کرلیا کے اس برس اربعین کو پی آئی اے کا طیارہ دمشق ائیر پورٹ پر اترے گا ۔ اور پھر ایسا ھی ھوا جی ھاں 27 برس بعد 2021 پی آئی اے کی خصوصی پروازیں جمعہ کو اربعین کے سلسلے میں نجف، بغداد اور دمشق روانہ ہوہیں۔ پی آئی اے کا طیارہ322 زائرین کو لے کر 27 سال بعد شام کی سر زمین پر اترا، قومی پرچم بردار طیارے کو دمشق ایئرپورٹ پر واٹر گن سلامی دی گئی۔خصوصی ابتدائی پرواز پر وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے ارشد ملک بھی موجود تھے، ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر ہوابازی و سی ای او پی آئی اے نے شامی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کے شام میں سفیر اور پاکستان میں شام کے سفیر بھی موجود تھے۔غلام سرور خان نے سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے مزار اقدس پر حاضری دی اور امت مسلمہ کی عظیم خاتون کی بارگاہ میں سلام عقیدت پیش کیا ۔
غلام سرور خان حلقہ کے محسن ھیں عوام میں ان کی گہری جڑیں ھیں وہ ھمیشہ سچ بولتے ھیں ان کی یہ ھی خوبی انکی طاقت ھے یقینا وہ جو بھی فیصلہ کرینگے عوام کی حمایت انھیں حاصل ھے