اسلام آباد(ٹی این ایس) سابق ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیر راھنما میجر (ر )طاھر صادق نے میانوالی اور گوادر میں پاک فوج پر حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت

 
0
58

 سابق ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیر راھنما میجر (ر )طاھر صادق نے میانوالی اور گوادر میں پاک فوج پر حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ھوئے کہا ، دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں اور اس قسم کے گھٹیا ہتھکنڈے نہ آج سے پہلے ہماری افواج کے حوصلے پست کر سکے، نہ ہی آئندہ کبھی کر سکیں گے انشاءاللّہ۔ پاکستان کی سلامتی کیلۓ ہرپاکستانی کو ملکی دفاع کے ذمہ دار اداروں کے پیچھے کھڑا ہونا ہے، یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں۔ ملکی سطح پر دہشت گردوں کیخلاف اتحاد و یکجہتی کے مظاہرے کیلۓ تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے۔ میری تمام تر ہمدردیاں شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔اللّہ پاک شہدا کے اہلّ خانہ کو صبر و حوصلہ عطا فرماۓ