پشاور،کیپٹل سٹی رورل سر کل نے جعلی کرنسی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

 
0
780

پشاور اگست17(ٹی این ایس):کیپٹل سٹی رورل سر کل نے جعلی کرنسی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش نا کام بناکرملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔جبکہ دوسری کاروائی میں دو ہرے قتل میں ملوث مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل شفیع اللہ خان کو مخبر کے زریعے سے اطلاع ملی کہ گاڑی کے  زریعے بھاری مقدار میں جعلی کرنسی پنجاب سمگل کی  جائیگی اس اطلاع پر ایس پی رورل نے ڈی ایس پی چمکنی عبدالسلام خالد کی نگرانی  میں فل پروف نا کہ بندیاں لگادی ایس ایچ اوچمکنی بمعہ دیگر نفری پولیس  نے گاڑی  نمبری 374/ہنڈاسٹی کوروک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے (50000) ہزار روپے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکرملزم احمد راجپوت ولد باز خان سکنہ راولپنڈی کوگرفتار کرلیا جبکہ دوسری کاروائی کے دوران مورخہ 18،06،2017کو مدعی شیرافضل ولد جانبازسکنہ وڈپگہ نے تھا نہ چمکنی میں رپورٹ درج کی تھی کہ میرے رشتہ دار ظہورولد عبدلعزیز سکنہ وڈپکہ نے باارادہ قتل فائرنگ کر کے اپنے بھائی محمد ابراہیم ولد عبدالعزیز اور زوجہ ابراہیم کو قتل کیا جبکہ فائرنگ سے میں اور  دوسرا ساتھی زخمی ہوا مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے ایس پی رورل نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی  چمکنی اور ایس ایچ اوچمکنی بمعہ دیگر نفری پولیس نے پشاورانہ مہارت  سے دوہرے قتل میں ملو ث مجرم  اشتہاری ظہوری ولد عبدلعزیز سکنہ وڈپکہ کو گرفتار کر لیا۔