اسلام آباد (ٹی این ایس)سی اے اسے کا سالانہ آڈٹ کرنے کیلئے انٹر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی 7 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

 
0
173

پاکستان سول ایوی ایشن کے سالانہ آڈٹ اور یورپ میں پاکستانی ایرلائنز کی پروازوں کی بحالی کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے انٹر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی 7 رکنی ٹیم اتوار کو پاکستان پہنچ گئی ۔

عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی ٹیم ریجنل ڈاریکٹر منجیت سنگھ کی سربراہی میں اتوار کو سلام آباد پہنچی، ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ کرے گی ،عالمی سول ایوی ایشن آگنائزیشن ٹیم پاکستان سی اے اے کے لائسنسنگ، فلائٹ سیفٹی، فلائٹ اسٹنڈرڈ، ایرٹریفک کنٹرول کا آڈٹ کرے گی ایروردینیس، ایرٹرانسپورٹ کا بھی عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن آڈٹ کرے گی۔اکائو ٹیم سی اے اے ہیڈکوارٹرز سمیت کراچی لاہور ایرپورٹ کا بھی دورہ کرے گی ۔

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم 10 نومبر تک سی اے اے کا آڈٹ کرنے کے بعد روانہ ہوگی عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم کے فوری بعد یورپی ایوی ایشن اور برطانوی ٹیم بھی آڈٹ کرے گی یورپی ایوی ایشن اور برطانیہ سی اے اے کے آڈٹ میں کامیابی کے بعد پاکستان ایرلائنز کی یورپ اور برطانیہ میں پروازیں بحال ہوجائینگی جولائی 2020 سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایرلائنز کی پروازوں پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی ہے۔عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے بعد یورپی ایوی ایشن ایجنسی کے حکام بھی اسی ماہ سی اے اے اور پی آئی اے کا آڈٹ کرنے پہنچے گی۔