اسلام آباد(ٹی این ایس) موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں غیر قانونی سمگل شدہ کپڑا برامد کر لیا ایک ملزم گرفتار ۔

 
0
71

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس

موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں غیر قانونی سمگل شدہ کپڑا برامد کر لیا ایک ملزم گرفتار ۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ون ، چھچ انٹرچینج کے قریب کاروائی کرتے ہوئے موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں غیر قانونی (نان کسٹم پیڈ) 403 تھان کپڑا برامد کر کے ایک ملزم گرفتار کر لیا ۔ مشکوک پک اپ کی اطلاع موٹروے پولیس کے پاس موجود تھی اور اس کی تلاش جاری تھی ۔ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لیے برامد شدہ کپڑا بما ملزم اور پک اپ کسٹم حکام کے حوالے ۔