لاہور (ٹی این ایس)پنجاب میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ، جمعہ، ہفتہ اتوار سرکاری چھٹی کا اعلان

 
0
78
Three happy people logo template isolated on white, concept of motivated people union symbol with hands together, family support unity sign, group of persons community, abstract fiends, vector design

نگران وزیرا علی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جمعہ، ہفتہ، اتوار کو سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا۔نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج نگران کابینہ کی تفصیلی میٹنگ ہوئی، سکول کے بچوں کو آنکھوں میں اور سانس کے مسائل آ رہے ہیں، بھارت میں پاکستان سے چار گنا زائد فصلیں جلائی جا رہی ہیں، بھارت کی وجہ سے ہمارے لیے مسئلے پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں چند فیصلے ہوئے ہیں، 9 نومبر کو پہلے ہی چھٹی کا اعلان ہو چکا ہے، مخصوص اضلاع میں جمعرات سے اتوار تک تمام سکول، کالجز اور سرکاری ادارے بند رہیں گے، لاہور ڈویژن، وزیر آباد، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب میں چھٹی ہو گی۔نگران وزیر اعلی نے کہا کہ ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر رہے ہیں، مارکیٹیں صرف ہفتے والے دن بند ہوں گی،