کراچی(ٹی این ایس)ن لیگ سے اتحاد: ثابت ہوگیا ایم کیو ایم کراچی کی سیاست کا مردہ گھوڑا ہے: سعید غنی

 
0
148
Three happy people logo template isolated on white, concept of motivated people union symbol with hands together, family support unity sign, group of persons community, abstract fiends, vector design

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ن لیگ سے اتحاد سے ثابت ہوگیا ایم کیو ایم کراچی کی سیاست کا مردہ گھوڑا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ تنہا الیکشن لڑنے کی دعویدار تھی، ایم کیو ایم نے ثابت کر دیا ہے اس میں اب الیکشن لڑنے کی سکت نہیں رہی، اب کسی قسم کی کوئی امداد ایم کیو ایم کو سہارا نہیں دے سکتی۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم اور پی ایم ایل این کا غیر فطری اتحاد متوقع تھا، ہم اس اتحاد کا بھرپور مقابلہ کریں گے، یہ اتحاد ثابت کرتا ہے یہ جماعتیں پیپلزپارٹی کا تنہا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ اس وقت پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے اور انشااللہ عام انتخابات میں بھی بڑی جماعت رہے گی۔