اسلام آباد(ٹی این ایس)دھوکا دہی کیس: فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع

 
0
143
Three happy people logo template isolated on white, concept of motivated people union symbol with hands together, family support unity sign, group of persons community, abstract fiends, vector design

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دھوکہ دہی کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک روز کی توسیع کر دی۔فواد چودھری کو دھوکا دہی کیس میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی، جبکہ ملزم کے وکیل فیصل چودھری اورعلی بخاری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت پولیس نے فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو ملزم کے وکیل فیصل چودھری نے سابق وزیر کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی۔عدالت نے فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعد ازاں سیشن عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی استدعا پر فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کر دی۔ واضح رہے کہ فواد چودھری کو 4 نومبر کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، ان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 50 لاکھ روپے لے کر نوکری دلوانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔