راولپنڈی(ٹی این ایس)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکواٹرز میں میٹنگ

 
0
63

راولپنڈی( )سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکواٹرز میں میٹنگ،میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز، سینئر ٹریفک آفیسر، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران کی شرکت،سی پی او نے موٹرسائیکل چوری کی روک تھام اور منشیات کے خلاف مہم کے حوالے سے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر سرچ آپریشنز کیے جائیں،منشیات کے خلاف اچھا کام کیا گیا ہے اس کام کو برقرار رکھیں،سنیچنگ اور گاڑی چوری میں کمی آئی ہے، مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کاروائیاں کریں،حالیہ سکیورٹی صورتحال کے تحت مناسب حکمت عملی اختیار کریں,سی پی او ۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے پولیس لائنز ہیڈکواٹرز میں میٹنگ کی،میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنزفیصل سلیم، چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان، ڈویژنل ایس پیز، سینئر ٹریفک آفیسر، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران کی شرکت،سی پی او سید خالد ہمدانی نے موٹرسائیکل چوری کی روک تھام اور منشیات کے خلاف مہم کے حوالے سے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا،موٹرسائیکل چوری میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان اور ریسیورز و کباڑیوں کے خلاف بھی کاروائیاں کی جارہی ہیں،سی پی او  سید خالد ہمدانی نے افسران کو  ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز کرائم ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کر کے روک تھام کے لئے مربوط حکمت عملی تشکیل دیں،آرگنائزد کرائم سیل مقامی پولیس کے ساتھ مل کر موٹرسائیکل چوری کی روک تھام میں کردار ادا کرے،سنیچنگ اور گاڑی چوری میں کمی آئی ہے، مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر سرچ آپریشنز کیے جائیں،منشیات کے خلاف اچھا کام کیا گیا ہے اس کام کو برقرار رکھیں،ہمیں معاشرہ کو اس ناسور سے پاک کرنا ہے،منشیات کے ساتھ موٹر سائیکل چوری کی روک تھام بھی فوکس ہے،سی ٹی او/ایس ٹی او ٹریفک کی صورتحال کو بہتر کریں،ٹریفک افسران فیلد میں نکلیں اورٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں،غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کاروائیاں کریں،حالیہ سکیورٹی صورتحال کے تحت مناسب حکمت عملی اختیار کریں، تمام اہم تنصیبات کی سکیورٹی کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں۔