بہاولپور، ریجنل پولیس آفیسر کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس

 
0
333

بہاولپوراگست17(ٹی این ایس) ریجنل پولیس آفیسر کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ، ریجن بھر کے 19اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز جبکہ 19ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز میں فاروق احمد، غلام مصطفی، محمد ابراہیم، نذر حسین، احمد یار، عصمت جاوید، محمد یونس، مقبول احمد، محبوب الہی، محمد ارشد، شبیر احمد ، منیر احمد، محمد لطیف، ریاض احمد، سعید احمد، ریاست علی، اللہ دتہ، ارشاد احمد اور محمد علی شامل ہیں جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں ظہور احمد، غلام حسین، امجد حسین، محمد شریف، نذیر احمد ، محمد اقبال شاہد، محمد شکیل، شکیل احمدبھٹی، اصغر علی، ظہور احمد ، محمد بلال، احمد شیر، محمد رضوان ، محمد یعقوب بیگ، طارق محمود، عبدالشکور، فیاض حسین ، منیر احمد، محمد اقبال شامل ہیں ۔ ریجنل پولیس آفیسر نے تمام ترقی پانے والے آفیسران کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انکو اپنے فرائض محنت ایمانداری اورفرض شناسی سے سرانجام دینے کی ہدائیت کی ۔ پرموشن کمیٹی کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور ڈاکٹر محمد اختر عباس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررحیم یار خان ذیشان اصغر شامل تھے۔