نوٹس موصول نہیں ہوا،نوازشریف کل نیب میں پیش نہیں ہونگے:پرویز رشید

 
0
353

لاہور اگست18(ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر  پرویز رشید نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف  بروزجمعہ نیب میں پیش نہیں ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کل  عدالت میں پیش نہیں ہوں گے کیونکہ نواز شریف کو نیب کی جانب سے نوٹس ہی موصول نہیں ہوا اور اگر نوٹس موصول نہیں ہوا تو وہ کیسے نیب میں چلے جائیں؟ ۔ واضح رہے کہ نیب لاہور نے عزیزیہ سٹیل ملز کیس میں نواز شریف کو جمعہ کے روز طلب کر رکھا ہے۔