لاہور(ٹی این ایس) پی ٹی آئی کا جمعہ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

 
0
1253

تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن جمعہ کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے مطابق پارٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت سے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو جمعہ کو کرائے جائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بلا مقابلہ پارٹی چیئرمین رہیں گے جب کہ پارٹی میں باقی عہدوں پرانتخابات کروائے جائیں گے۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے بلے کے نشان کے لیے تحریک انصاف کو 20 روز کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے21 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں لکھا گیا تھا کہ پی ٹی آئی آئین کے مطابق شفاف اور منصفانہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروا سکی، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن قابلِ اعتراض اور متنازع ہیں، ایسے انٹرا پارٹی الیکشن کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔