اسلام آباد(ٹی این ایس) ایف آئی اے کا اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے دیگر ممالک میں دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

 
0
81

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انٹر پول کے ذریعے بیرون ملک فرار مطلوب افراد اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اسپین، اٹلی، یو اے ای، دبئی اور ملائشیا میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے لنک دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ ان ممالک کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن کے لئے لنک دفاتر بنائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق لنک دفاتر میں 18 اور 19 گریڈ کے ایف آئی اے افسران کی تعیناتیاں بھی کی جائیں گی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹر پول سے بھی مدد لی جائیگی۔ لنک دفاتر انسانی سمگلروں کے گروہ کے حوالے سے معلومات اکٹھی کریں گے جبکہ افسران پاکستان سے غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطہ کریں گے۔