اسلام آباد(ٹی این ایس) اے پی پی اردو نیوز سروس قومی—اے جی پی آر ۔۔۔ڈیٹا سینٹر

 
0
90

ڈیٹا سینٹر کے قیام کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے،آن لائن بلنگ والا منصوبہ پورے پاکستان کا ہے،بینکوں کے ساتھ ہمارا لین دین سٹیٹ بینک کے ذریعے ہے،کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس مقبول احمد گوندل

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس مقبول احمد گوندل نے کہا ہے کہ ڈیٹا سینٹر کے قیام کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے،آن لائن بلنگ والا منصوبہ پورے پاکستان کا ہے،بینکوں کے ساتھ ہمارا لین دین سٹیٹ بینک کے ذریعے ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو اے جی پی آر ہیڈ آفس میں نئے ڈیٹا سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ ایک سال میں ڈیٹا سینٹر کو مکمل کر لیا جائے۔ پہلے چیک سسٹم تھا اس میں اصلاحات کیں اب سارے بینک اس کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا سینٹر کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ بینکوں کے ساتھ ہمارا لین دین سٹیٹ بینک کے ذریعے ہے،بہت جلد ہمارا مینویل سسٹم آن لائن بلنگ ہو جائے گی۔ آن لائن بلنگ والا منصوبہ پورے پاکستان کا ہے۔مقبول احمد گوندل نے کہا کہ آن لائن بلنگ کا منصوبہ چاروں صوبوں میں لایا جا رہا ہے۔اس وقت 20 سے زائد وزارتوں میں آن لائن بلنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کے معاملے پر اے جی پی آر کی طرف سے کوئی مسئلہ نہیں تھا،میں اس وقت ڈی جی پاسپورٹ سے رابطے میں تھا ۔ قبل ازیں کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس نے ڈیٹا سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔