اسلام آباد(ٹی این ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

 
0
72

اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی ہدایت پرڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز ڈیوٹی روسٹرجاری کردیا۔
ججز ڈیوٹی روسٹر 11 دسمبر سے تاحکم ثانی جاری کیا گیا ہے۔
رجسٹرار جوڈیشل کی جانب سے جاری کردہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی رخصت پر چلے گئے وہ11دسمبر سے شروع عدالتی ہفتے سے رخصت پر ہوں گے۔
پیر سے 7 ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
روسٹر میں کہا گیا ہے کہ پیر سے 7 سنگل اور 3 ڈویژن بینچ کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بینچ یا لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔