سینئر ترین ایونٹ آرگنائزر ، معروف کالم نگار پیر سید سہیل بخاری
سانس کی تکلیف کی وجہ سے ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز گوجرانوالہ تقریب جو کہ 14،دسمبر کو منعقد ھونا تھی اب 30،دسمبر کو منعقد کی جائے گی –
معروف کالم نگار اور سینئر ترین ایونٹس آرگنائزر پیر سید سہیل بخاری چئیرمین ایوارڈزکمیٹی گزشتہ ہفتہ سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی تقریب جوکہ 14،دسمبر 2023ء کو منعقد کی جا رہی تھی اب 30،دسمبر کو منعقد کی جائے گی – یاد رہے کہ پیر سید سہیل بخاری گزشتہ 4 ، سال سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور سٹیرائیڈ مسلسل استعمال کر رھے ہیں اور بغیر کسی حکومتی امداد کے ہر تین ماہ بعد سی ٹی سکین، تمام ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں اور روزانہ کی 1500،روپے کی ادویات استعمال ہو رہی ہیں
پیر سید سہیل بخاری نے کہا ہے کہ وزارت ثقافت پنجاب جانبداری کا مظاہرہ مسلسل کر رہی ہے میری 42،سال کی ثقافتی، سماجی، ادبی خدمات کو سراسر فراموش کر دیا گیا ہے













