راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدرواہ حبیب الرحمان کا منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری

 
0
71

راولپنڈی : ایس ایچ او تھانہ صدرواہ حبیب الرحمان کا منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ۔ 08 ملزم گرفتار 13 کلو 260 گرام چرس برآمد ۔ علاقے میں منشیات فروشوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی ( ایس ایچ او حبیب الرحمان )
اہل علاقہ کا ایس ایچ او صدر واہ سمیت پولیس ٹیم کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر واہ حبیب الرحمان نے ہمراہ پولیس ٹیم روزانہ کی بنیاد پر منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مزید 08 منشیات فروش گرفتار کر لئے پولیس ٹیم نے ملزم رحمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 02کلو400گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ملزم اعجاز سے 02کلو400گرام چرس، ملزم عجب علی سے 01کلو800گرام چرس، ملزم حفیظ سے 525 گرام چرس ۔ ملزم زرق علی سے 01کلو800گرام چرس برآمد کر لی جبکہ واہ صدر پولیس نے گزشتہ روز کاروائی میں 03 منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم وحید سے 01 کلو 500 گرام چرس ۔ ملزم فیصل سے 01 کلو 400 گرام چرس ۔ ملزم ظہیر سے 01 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی ۔ اہل علاقہ نے ایس ایچ او صدر واہ کی کارکردگی سے مطمئن هو کر خراج تحسین پیش کرنے لگے ۔ایس پی پوٹھوہار کی ایس ایچ او صدر واہ سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر گھول رھے ہیں جو رعایت کے مستحق نہیں ۔