اسلام آباد (ٹی این ایس) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

 
0
63

اسلام آباد

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

12 کاروائیوں کے دوران 1416 کلو سے زائد منشیات برآمد، 12 ملزمان گرفتار۔

26 نمبر چونگی اسلام آباد، بس میں سوار 3 ملزمان سے 500 گرام چرس اور 3 کلو افیون برآمد۔

آر سی ڈی روڈ حب پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس میں 3 ملزمان سے 18 کلو چرس برآمد۔

رنگ روڈ پشاور، گاڑی اور رکشہ سے مجموعی طور پر 2 ملزمان سے 48 کلو چرس برآمد۔

روات میں گھر سے 3 کلو ہیروئن، 1کلو 370 گرام آئس اور 7 کلو 200 گرام چرس برآمد۔

یارو چوک پشین کے قریب گاڑی سے 950 کلو چرس برآمد۔ ملزم گرفتار۔

جامشورو ٹول پلازہ سکھر کے قریب گاڑی سے 55 کلو چرس برآمد۔دو ملزمان گرفتار۔

شیر شاہ کراچی کے قریب ملزم سے 54 کلو چرس برآمد

زخہ خیل، خیبر کے غیر آباد علاقے میں دو مختلف کاروائیوں میں 105 کلو 500 گرام چرس برآمد۔

میٹھا خان، کوہاٹ کے قریب اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 10 کلو 800 گرام چرس برآمد۔

قلعہ عبداللہ کے غیر آباد علاقے سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 160 کلو ہیروئن برآمد۔

انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔