راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او رتہ امرال چوہدری ریاض کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی،مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 15ملزمان گرفتار

 
0
59

راولپنڈی( )ایس ایچ او رتہ امرال چوہدری ریاض کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی،مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 15ملزمان گرفتار،داؤ پر لگی رقم61ہزار 580 روپے،09موبائل فون اور02مرغے قبضہ پولیس میں لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 15ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں معیز،بلال،حسنین،رضوان،عامر،تیمور،واحد،حسنات،شیر رحمان،حمزہ،شکیل،تابش،سعد،محمد صفی اور اویس شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 61ہزار580روپے،09موبائل فون اور ف02مرغے قبضہ پولیس میں لیے گئے،ایس پی راول فیصل سلیم کاکہنا تھا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے،قما ر بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔