اسلام آباد(ٹی این ایس) محی الدین احمد وانی سپیشل سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن تعینات

 
0
131

محی الدین احمد وانی کوسپیشل سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن تعینات کردیا گیا،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ21کے محی الدین احمد وانی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے،محی الدین احمد وانی اس سے قبل چیف سیکرٹری گلگت بلتستا ن بھی تعینات رہے ،
ایڈیشنل سیکرٹری کی پوسٹ کو سپیشل سیکرٹری کے طور پر اپ گریڈ کر کے محی الدین وانی کی تقرری کی گئی،سپیشل سیکرٹری محی الدین وانی اپنی ڈیوٹی کے ساتھ اگلے پندرہ دن تک ڈویژن کے روزمرہ امور بھی دیکھیں گے،وسیم اجمل چودہری سولہ دسمبر سے31دسمبر تک کی چھٹی پر ہیں۔