راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدر واہ حبیب الرحمن کا منشیات کےخاتمے کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری

 
0
142

راولپنڈی: ایس ایچ او تھانہ صدر واہ حبیب الرحمن کا منشیات کےخاتمے کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری مزید 05 ملزم گرفتار 25کلو 350گرام چرس برآمد ۔ اہل علاقہ کا سی پی او راولپنڈی سمیت ایس ایچ او صدر واہ کو زبردست خراج تحسین ۔ ( تعینات ہوتے ھی اعلان جاری کیا کہ منشیات فروش کیلئے علاقے میں کوئی گنجائش نہیں کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری رھے گی ۔ایس ایچ او حبیب الرحمن ) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر واہ حبیب الرحمان نے ہمراہ پولیس ٹیم منشیات فروش کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر جاری مہم میں مزید 05 منشیات فروش گرفتار کر لئے پولیس ٹیم نے ملزم عمران خان کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 15کلو چرس برآمد کر لی جبکہ ملزم مظفر سے 03کلو600گرام چرس، ملزم ظہیر سے 03کلو200گرام چرس، ملزم اسد سے 01کلو800گرام چرس، ملزم رفاقت سے 01کلو750گرام چرس برآمد کر لی ۔ اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سمیت ایس ایچ او صدر واہ اور پولیس ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش علاقے میں جرائم کو بڑھانے میں کردار ادا کر رھے تھے جن کا خاتمہ ایس ایچ او صدر واہ کی تعیناتی سے ممکن ھوا ۔ سی پی او راولپنڈی کی ایس ایچ او صدر واہ حبیب الرحمان سمیت پولیس ٹیم کو شاباش ۔