لاہور (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

 
0
148

لاہور19دسمبر:
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

پنجاب سے کویت کو ہائی پروٹین چارہ ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ

لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ کے لئےہائی پروٹین”الفاالفا“ چارے کی کاشت بڑھانے کے لئے اقدامات کی منظور ی

ہائی پروٹین چارے کو سائنٹیفک طریقے سے خشک کرکے محفوظ کیا جائیگا

”الفا الفا“ چارے کی کاشت کے لئے فارمر کو بیج مہیا کرنے کےلئے اقدامات پر غور

ڈیری ڈویلپمنٹ کے لئے ”بریڈان سیمی نیشن“کے لئے مختلف تجاویز پر غور

پنجاب میں ڈیزیز فری کمپارٹمنٹ کے قیام کے حوصلے افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔ بریفنگ

لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ کے لئے مقامی سطح پرجدید ٹیکنالوجی اور مہارت کا استعمال ضروری ہے۔ بریفنگ

مقامی فارمز کو ماڈل فارمنگ تکنیک کی طرف راغب کرنا ہوگا۔بریفنگ

ہائی پروٹین چارے کی پیداوار بڑھانے کے لئے سرگودھا میں فوڈر ریسرچ سنٹر کو پوری طرح فنکشنل کیاجائے۔ محسن نقوی

بیف ا ور مٹن کی ایکسپورٹ بڑھا نے کا بھرپور پوٹینشل استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ محسن نقوی

کویت کے دورے کے دوران ہائی پروٹین چارے کی ایکسپورٹ پر بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی

صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری وائلڈ لائف، سیکرٹری لائیوسٹاک، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر حکام کی شرکت