لاہور (ٹی این ایس)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کاجائزہ

 
0
443

لاہور19دسمبر:
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کاجائزہ
لاہور کے6 مصروف ترین چوک پرٹریفک کی روانی کے لئے پروٹیکڈ یو ٹرن بنانے کی منظوری
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے یوٹرن بنانے کے لئے 19جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
قادر توپاش چوک، گجومتہ چوک، نشتر چوک، کھوکھر چوک اورجوڑے پل چوک پر یوٹرن بنائے جائیں گے
اجلاس میں بابوصابو ٹول پلازہ شفٹ کرنے کی منظوری بھی دی گئی
ملتان روڈ، ٹھوکرنیاز بیگ کے داخلی راستے پر رش ختم کرنے کے لئے مختلف تجاویز کاجائزہ
ہیوی ٹریفک کو براہ راست ایم ٹو موٹروے پر رواں کرنے کی تجویز پر اتفاق
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ملتان روڈ پر آنے والی ٹریفک رواں کرنے کے لئے پائیدار اقدامات کرنے کی ہدایت
انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل آئی جی،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی سی پی او، سی ٹی او اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت