راولپنڈی(ٹی این ایس) وارث خان پولیس کی اہم کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

 
0
104

راولپنڈی( )وارث خان پولیس کی اہم کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے اشتہاری مجرم اسرار احمد کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم اسرار احمد گزشتہ 08 سال سے روپوش تھا، اشتہاری مجرم کا 01 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکا ہے،ایس پی راول فیصل سلیم نے ایس ایچ او وارث خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،مجرم خواہ کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو،پولیس کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔