راولپنڈی(ٹی این ٰایس) سول لائنز کے علاقے سے بھیک منگوانے میں ملوث گینگ کے حوالے سے اہم پیشرفت،گینگ کا ایک اور مرکزی کردار واحد گرفتار

 
0
165

راولپنڈی( )سول لائنز کے علاقے سے بھیک منگوانے میں ملوث گینگ کے حوالے سے اہم پیشرفت،گینگ کا ایک اور مرکزی کردار واحد گرفتار، گینگ کے گرفتار ارکان کی تعداد چار ہو گئی، گینگ کی تین لیڈی ارکان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سول لائینز کے علاقے سے بھیک منگوانے میں ملوث گینگ کے حوالے سے اہم پیشرفت،گینگ کے ایک اور مرکزی کردار واحدکو گرفتارکرلیا، گینگ کے گرفتار ارکان کی تعداد چار ہو گئی، گینگ کی تین لیڈی ارکان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا،گرفتار ملزم واحد پہلے سے گرفتار مریم اور سبینہ کا بھائی ہے، ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، گینگ سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، مجبور و مظلوم افراد سے بھیک منگوانے والے قانون اور معاشرے کے مجرم ہیں۔