اسلام آباد(ٹی این ٰایس) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کر دی

 
0
82

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کر دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 175 ہو گئی۔

الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہان کی فہرست سے بانی پی ٹی آئی کا نام ہٹا دیا۔ فہرست میں پاکستان تحریک انصاف کو بغیر قیادت کے ظاہر کیا گیا ہے۔سابق وزیردفاع پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرئنز کو سیاسی جماعتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست اور اسکروٹنی کل سے شروع ہوگی جو 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔