نیویارک (ٹی این ایس) ملزم کا جج پر حملہ

 
0
1768

امریکی شہر لاس ویگاس میں مجرم نے سزا سنانے کے دوران عدالت میں خاتون جج پر حملہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جج نے ملزم ڈیوبرا ریڈن کو تشدد کے کیس میں سزا سنائی تو اس نے بینچ کے اوپر سے چھلانگ لگا کر جج کو سیٹ سے نیچے گرایا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو قابو کرکے جج کو بچایا اور حملہ آور کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ مجرم کی جانب سے جج پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔