اسلام آباد(ٹی این ایس)دھرنا کمیشن،سابق آئی ایس آئی سربر اہ خفیہ مقام پر بیان ریکارڈ کرنے پر تیار

 
0
263

دھرنا کمیشن ،سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل فیض حمید خفیہ مقام پر بیان ریکارڈ کرانے پر تیار ،کمیشن کو بھیجوائے گئے پیغام کے مطابق خفیہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے تیار ہوں، فیض حمید دھرنا کمیشن کو آگاہ کردیا۔ خفیہ جگہ پر بیان ریکارڈ کرانے کا مقصد سیکورٹی خطرات سے بچنا ہے، ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے کمیشن کو سیکورٹی تشویش سے تفصیلات سے آگاہ کردیا، بہت جلد کسی بھی جگہ، کسی بھی وقت اپنا بیان ریکارڈ کرا دوں گا، بیان ہرصورت دوں گا، دو نوٹس ملے لیکن سیکورٹی کی وجہ سے کمیشن کے وزارت داخلہ آفس میں حاضر نہ ہوسکا۔

کمیشن ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور فیض حمید اس ہفتے اپنا بیان ریکارڈ کردیں گے، کمیشن کے سامنے سابق ڈی جی رینجر پنجاب میجر جنرل نوید اظہر نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ۔بطور ڈی جی رینجر پنجاب وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ کے حکم پر لبیک کے کارکنان میں فی آدمی ایک ہزار روپے تقسیم کیے ۔ پیسے تقسیم کرنے کا مقصد دور دراز سے آئے غریب لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دیناتھا۔