امریکہ میں نسل پرستی کی شدت میں اضافہ شکاگو میں سابق صدر ابراہام لنکن کا مجسمہ نذر آتش

 
0
496

امریکہ   19اگست (ٹی این ایس )  نسل پرستی   کا جنون امریکہ میں شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ۔نسل پرست تنظیموں نے شکاگو میں سابق صدر ابراہام لنکن کے مجسمے کو نذر آتش کردیا ہے تفصیلات کے مطابق نسل پرست تنظیموں میں ملوث افراد نے شکاگو کے علاقے اینگل وڈ میں واقع 16 ویں امریکی صدر ابراہام لنکن کے مجسمے  پر آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگادی جس کے باعث مجسمہ جل کر  بری طرح متاثر ہو اہے۔تفصیلات کے مطابق  امریکی صدر جارج واشنگٹن کے مجسمے کو بھی  اس سے قبل آگ لگائی جاچکی ہے۔امریکہ میں موجود متعدد امریکی شہریوں ،تنظیم کے نمائندوں، اور مختلف سیاست دانوں نے واقعے کی پرزور مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ  حرکت امریکا کے لیے شرمناک قرار ہے۔انہوں نے کہا کہ ابراہام لنکن نے اپنے دور صدارت میں نہ صرف امریکا سے غلامی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا بلکہ انہوں نے مختلف ریاستوں سے طویل خانہ جنگی کے بعد یونین کو بچایا تھا۔تفصیلات کے مطابق ابراہام لنکن کو 1865 میں  نسلی تعاصب کی وجہ سے قتل کردیا گیا تھا