پاکستان کی عمان کیخلاف 5 روزہ ہاکی ٹیسٹ میچزکی باقاعدہ سیریز طے پا گئی

 
0
645

لاہور9 اگست (ٹی این ایس )پاکستان کی عمان کیخلاف 5 روزہ  ہاکی ٹیسٹ میچزکی باقاعدہ سیریز طے پاگئی ہے،  تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف ڈیولپمنٹ اسکواڈ اور میزبان سائیڈ کے خلاف سیریز کے  درمیان یہ مقابلہ 9 سے15ستمبر کو مسقط میں ہوگا  ۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی ناکامی کے بعد فیڈریشن حکام نے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پی ایچ ایف ڈیولپمنٹ اسکواڈ کے نام سے ایک  ٹیم تشکیل دی ہے۔عمان میں ہونے والے ہاکی میچ کی  تیاریوں کیلئے کیمپ میں30کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہےہاکی ٹیم کے ان پلیئرز میں 3 گول کیپرز، 6 فل بیکس، 6 ہاف بیک اور 15 فاروڈز  کو شامل کیا گیا ہے ۔  ہاکی ٹیم میں وہ کھلاڑی  شامل کیے گئے ہیں جو ابھی نوجوان ہیں اور انٹرنیشنل تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم کراچی میں موجود قومی ٹیم کے سینئر کیمپ میں جگہ برقرار نہ رکھ سکے تھے۔ ۔ منتخب کھلاڑیوں کو20 اگست کو جوہر ٹاون ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے ہاکی کیمپ کمانڈنٹ محمد عثمان شیخ کا کہنا ہے کہ یہ  نوجوان کھلاڑی ہماری ہاکی  ٹیم کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمان کے خلاف سیریز سے پلیئرز کو انٹرنیشنل  ہاکی میں کھیلنے کا تجربہ ملے گا انہوں نے مزید کہا کہ تمام ہاکی پلیئرز  بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کے بعد گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ٹریننگ کیمپ  میں  پریکٹس کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی  حریف سائیڈ کے خلاف اچھا کھیلنے  کی  پوری کوشش کریں گے ٹیم کے حتمی  اسکواڈ کا اعلان عیدالاضحی سے قبل کیا جائے گا