طائف میں دہشت گرد تنظیم سے وابستہ دو شدت پسند شہری گرفتار

 
0
430

سعودیہ 19 اگست (ٹی این ایس )طائف میں دہشت گرد تنظیم سے وابستہ دو شدت پسند شہری گرفتار ،سیکیورٹی فورسز کے ساتھ  مقابلہ کرتے ہوئے دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ کرنے بعد دنوں شدت پسندوں نے خود کو سکیورٹی فورسز کے  حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سبق ویب سائٹ کی طرف سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب طائف کے رہائشی نے سیکیورٹی فورسز کو اطلاع دی کہ اس کے دو بیٹے دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہیں اور انہوں نے  گھر میں اسلحہ رکھا ہوا ہے۔ شہری کی طرف سے اطلاع ملنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے  اس کے  گھر کو گھیرے میں لیتے ہوئے شدت پسندوں کو سکیورٹی کے حوالے کرنے کا کہا ان کی اس بات پر شدت پسندوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پرفائرنگ کرنا شروع کر دی  ۔ تفصیلات کے مطابق تقریبا دو گھنٹے کی مسلسل فائرنگ کے بعد شدت پسندوں نے خود کو سکیورٹی فورسسز کے حوالے کر دیا ۔سکیو رٹی فورسسز کے مطابق ملزما ن کے پاس سے  متعدد اسلحہ، گولیاں، دھماکہ خیز مواد اور لیپ ٹاپ برآمدہوئے۔