روشنیوں کا شہر کراچی دنیا کے ناقابل رہائش 10 بدترین شہروں میں شامل

 
0
799

کراچی اگست19(ٹی این ایس)اقتصادیاتی آگہی کے ایک بین الاقوامی ادارے نے رہائشی سہولیات کے حوالے سے دنیا کے بہترین اور بد ترین 140شہروں کی فہرست شائع کی ہے۔جس کے مطابق کراچی دنیا کے ناقابل رہائش 10بدترین شہروں میں شامل ہوگیاہے۔اس فہرست میں پسندیدگی اور سہولیات کے حوالے سے آسٹریلوی شہر میلبورن ایک مرتبہ پھر سب سے اوپر ہے جبکہ بد ترین شہروں میں دمشق سرفہرست ہے۔شائع کی گئی فہرست کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی کا دنیا کے ناقابل رہائش 10 بدترین شہروں میں چھٹا نمبر شامل ہے۔کییف، زمبابوے کا ہرارے، کیمرون کا شہر دوآلا، الجزائر سٹی، پاپوا نیو گنی کا پورٹ موریسبی، بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا، طرابلس، لاؤس اور دمشق بھی بدترین شہروں میں شامل ہیں۔بہترین رہائشی سہولیات کے حامل شہروں میں میلبورن کے ساتھ ساتھ ویانا، وینکوور اور ٹورنٹوکا نام بھی شامل ہے۔