لاہور(ٹی این ایس) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو پنجاب بار کونسل کی تقریب کے دوران وکلاء برادری کا زبردست الفاظ میں خراج تحسین

 
0
710

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو پنجاب بار کونسل کی تقریب کے دوران وکلاء برادری کا زبردست الفاظ میں خراج تحسین
پنجاب بار کونسل کو مبارکباد دیتا ہو ں کہ ہمیں محسن نقوی جیسا وزیراعلیٰ ملا ہے۔سپریم کورٹ بار کے سابق صدر احسن بھون
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے غیر معمولی سپیڈ سے مکمل کئے ہیں اور ان کی رفتار کو کوئی نہیں پہنچ سکتا۔ احسن بھون
لاہور کی ترقی دیکھیں، یونیورسٹی سے ڈیفنس فیز 5تک سگنل فری کوریڈور بن گیاہے۔ احسن بھون
یہ نا قابل یقین سپیڈ ہے، ہمیں محسن نقوی جیسا وزیراعلیٰ ہی چاہیے۔ احسن بھون
آپ نے مختصر مدت میں بہت کام کئے ہیں۔ احسن بھون
آپ کی تعریف کریں تو بعض پارٹیاں ناراض ہوجاتی ہیں لیکن دعا کرتے ہیں کہ محسن نقوی ہی مستقبل کا وزیراعلیٰ رہے۔ احسن بھون
محسن نقوی عام آدمی کی زندگی جی رہاہے، کوئی پروٹوکول نہیں لیتا، پنجاب کے عوام کو ایسے ہی لوگ چاہئیں جو بغیر پروٹوکو ل عام آدمی کے لئے کام کریں او ر سادہ زندگی گزار رہے ہوں۔ احسن بھون
اگر کوئی دوسری بات نہ ہوئی تو ہم آپ کو ہی وزیراعلیٰ لائیں گے۔ احسن بھون
اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت عزت سے نواز اہے، درخت کو پھل لگے تو وہ جھک جاتا ہے، وزیراعلیٰ محسن نقوی جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر، اعظم نذیر تارڑ
مجھے امید ہے کہ ہمارے دیگر ایشوز بھی یہ محسن سپیڈ سے ہی حل کریں گے۔اعظم نذیر تارڑ