اسلام آباد(ٹی این ایس) ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کی ہدایت پر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی

 
0
61

ڈائریکٹر FIA اسلام آباد کی ہدایت پر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی

وینگارڈ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد کو سیل کر دیا گیا

ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن سرکل کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا شاہد حبیب کی نگرانی میں چھاپہ مار کاروائی

کالج انتظامیہ PN&MC کی ملی بھگت سے بھاری رقوم کے عوض پیرا میڈیکل اسٹاف کو جعلی ڈگری جاری کر رہا تھا ۔

جعلی ڈگری پر جعلی نرسسز مختلف اسپتالوں میں نوکریاں کر رہی ہیں ۔

مزید سرچ پر کالج مُتذکّرہ سے پمز ہسپتال کا جعلی MOU بھی برآمد کر لیا گیا

کالج انتظامیہ کی جانب سے پیش کی جانے والی فیکلٹی لسٹ بھی فرضی نکلی ۔

کالج انتظامیہ اور PN&MC کے ملوث ملازمین کے خلاف مقدمہ نمبر 01/2024 درج کر لیا گیا ۔

مقدمے میں 25 سے زائد ملزمان نامزد

ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے