بلاول بھٹوآج مانسہرہ میں خطاب کریں گے

 
0
371

مانسہرہ اگست 19(ٹی این ایس):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج مانسہرہ میں جیالوں سے خطاب کریں گے، جلسہ گاہ کو رنگ برنگے پارٹی پر چموں اور بڑے بڑے بینرز سے سجا دیاگیاہے۔

بلاول بھٹو زرداری پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے بعد پہلی بار ضلع مانسہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔

جلسے میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی آمد بھی متوقع ہے۔پی پی پی ہزارہ ڈویژن کے صدر سید احمد شاہ کے مطابق مانسہرہ ٹاؤن شپ میں منعقدہ بلاول بھٹو کے جلسے میں ہزارہ ڈویژن بھر سے25ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن شجا ع سالم خان کا کہنا ہے کہ 70 کی دہائی کے بعد پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کا ہزارہ ڈویژن میں پہلا جلسہ ہے۔

ادھر تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان ،سینیٹر روبینہ خالد،فیصل کریم خان کنڈی اور شجاع سالم خان مانسہرہ میں پہلے سے موجود ہیں۔