گوجر خان(ٹی این ایس) گوجر خان میں،ن لیگ کو جھٹکا،راجہ پرویز اشرف کی پوزیشن مضبوط

 
0
54

مسلم لیگ ن کو گوجر خان میں بڑا جھٹکاگوجر خان سے مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار ایم پی اے سابق چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس شاہ نے 8 فروری کے انتخابات کے لیے امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز احمد خان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لیگی رہنما کو اپنی پوری برادری کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے اور ان پر بھرپور اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے علاقے کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے کو دل و جان سے خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان کے عوام اپنے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کا سلسلہ جاری رہے۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان کی عوام کو جو حقوق پاکستان پیپلز پارٹی نے دیے ہیں وہ کسی اور جماعت نے نہیں دیے۔

انہوں نے کہا کہ میری ساری سیاست جدو جہد کا مقصد گوجر خان کی عوام کی ترقی اور خوشحالی اور خطہ پوٹھوہار کے نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بنانا، روزگار فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس مقصد کے حصول کے لیے ہمیشہ ثابت قدم رہا ہوں اور آئندہ بھی رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان غیور عوام 8 فروری کو ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دیں اور انتخابی نشان تیر پرمہرثبت کریں۔