قصور(ٹی این ایس) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی مصطفی آباد، قصور میں اخوت کالج و یونیورسٹی آمد

 
0
69

وزیر اعلی محسن نقوی نے اخوت کالج و یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کیا

بانی سربراہ اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب نے ادارے کی کارکردگی کے بارے بریفنگ دی

وزیر اعلی محسن نقوی سے فیکلٹی ممبران کا تعارف کرایا گیا

وزیر اعلی محسن نقوی نے لیکچر روم ۔ لائبریری۔مسجد۔۔ایمانداری شاپ۔ کچن ۔ مسجد اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا

وزیر اعلی محسن نقوی نے لان میں پودا بھی لگایا

وزیر اعلی محسن نقوی کا اخوت کالج و یونیورسٹی کی مسجد میں طلبا سے خطاب

ہم سب پاکستانی ہیں،آپ کسی بھی صوبے یا شہر سے ہوں لیکن ملک کی ترقی کے لئے اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ محسن نقوی

انشاء اللہ پاکستان نے ترقی کرنی ہی کرنی ہے،یہ ملک آگے ضرور بڑھے گا۔ محسن نقوی

انشاء اللہ آنے والے وقت میں ہم ضرور اوپر جائیں گے۔ محسن نقوی

وطن عزیز میں بے پناہ وسائل ہیں۔ محسن نقوی

گزشتہ چند ماہ سے معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ محسن نقوی

مایوسی پھیلانا گناہ ہے۔ محسن نقوی

اگر ہم سب کاایک ہی مقصد ہوکہ اس ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے تو ملک ضرور ترقی کرے گا۔ محسن نقوی

طلباء نے تعلیم مکمل کر کے عملی زندگی میں جانا ہے، تعلیم پر توجہ ضرور دیں۔ ساتھ ساتھ دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔محسن نقوی

عملی زندگی میں تعلیم کے ساتھ لوگوں سے اچھا سلوک بھی کام آتا ہے ۔ محسن نقوی

نوجوانوں کو لوگوں کے ساتھ پیار ۔ محبت اور احترام سے پیش آنا چاہیے۔ محسن نقوی

پڑھائی ضرور کرنی ہے لیکن پڑھائی کے ساتھ دوسروں کاخیال رکھنا اور پیار سے پیش آنا بھی ضروری ہے۔ محسن نقوی

عموماً کالجز یونیورسٹیز میں روزانہ کے معاملات سے متعلق تعلیم نہیں دی جاتی،ایسے معاملات کے بارے میں جاننا طلبہ کی ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی

اخوت یونیورسٹی اور اس کے انتظام کار کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ محسن نقوی

جس طریقے سے اخوت یونیورسٹی کانظام چلایا جارہاہے باعث مسرت ہے۔ محسن نقوی

ڈاکٹر امجد ثاقب کے زیر انتظام اخوت یونیورسٹی ایک کامیاب پراجیکٹ ہے۔ محسن نقوی

ڈاکٹر امجد ثاقب نے اخوت کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ محسن نقوی

ڈاکٹر امجد ثاقب نے دل سے کام کیاہے۔ان کی نیت صاف ہے اور یہی ان کی کامیابی ہے۔محسن نقوی

ڈاکٹر امجد ثاقب اور اخوت کے لئے ہر وقت حاضر ہیں۔محسن نقوی

ڈاکٹر امجد ثاقب نے بھی خطاب کیا