لاہور(ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رات گئے قربان لائنز میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس آمد

 
0
42

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس

عام انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

وزیر اعلی محسن نقوی نے عام انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہدایات دیں

عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ محسن نقوی

عام انتخابات کے آزادانہ اور پر امن انعقاد یقینی بنانا قومی ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی

انسپکٹر جنرل پولیس کی قیادت میں پنجاب پولیس نے پہلے بھی ڈلیور کیا ہے اور اب بھی یہ قومی فریضہ بطریق احسن سرانجام دے گی۔ محسن نقوی

اجلاس میں فیصل آباد۔گوجرانوالہ اور ،راولپنڈی کے سیف سٹی پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے سیف سٹی پراجیکٹس انتہائی اہمیت رکھتے ہیں،منصوبے جلد ازجلد مکمل کئے جائیں۔محسن نقوی

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قربان لائنز میں پولیس کی رہائش گاہوں کی تعمیر کے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیا

وزیر اعلی محسن نقوی نے پولیس اپارٹمنٹس کا معائنہ کیا

وزیر اعلی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو سراہا

انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے عام انتخابات کے لئے سکیورٹی انتظامات اور پولیس کی رہائش گاہوں کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی