لاہور(ٹی این ایس) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی حرم پاک حاضری,عمرہ کی سعادت حاصل کی

 
0
51

وزیر اعلی محسن نقوی نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان کی سلامتی، معاشی استحکام اور سر بلندی کے لئے دعا کی
لاہور27جنوری:……وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے حرم پاک پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان کی سلامتی، معاشی استحکام اور سر بلندی کے لئے دعا کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے پاکستان کے عوام کی خوشحالی اور امن کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے امت مسلمہ کے اتحاد، بھائی چارے اور یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور پاکستان کو اقوام عالم میں ایک بار بلند مقام عطا فرمائے۔