اسلام آباد(ٹی این ایس) توشہ خانہ ریفرنس: بشری کا 342 کا بیان قلمبند، دوران سماعت جج کی طبیعت خراب

 
0
44

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں توشہ خانہ رریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی۔

عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں بشری بی بی کا 342 کا بیان قلمبند کرلیا جبکہ بشری بی بی کو 25 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ دیا گیا تھا۔ دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر ان کا جیل اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔

عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی اور کل بانی پی ٹی آئی کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے آج سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔