اسلام آباد(ٹی این ایس) برطانوی ٹی وی نے نواز شریف کو کنگ آف کم بیک قرار دے دیا

 
0
135

برطانوی ٹی وی نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو کنگ آف کم بیک قرار دے دیا۔بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم کے عہدے کے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔
بی بی سی نے نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ نواز شریف کی مقبولیت نہیں بلکہ ان کا اپنے پتے صحیح کھیلنا ہے۔ گیلپ سروے اور بلومبرگ کی رپورٹ نے بھی نواز شریف کے پاکستان کے اگلا وزیراعظم بننے کی پیش گوئی کی ہے۔