فیصل آباد(ٹی این ایس) وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فیصل آباد میں پنجاب کے 6ویں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کردیا

 
0
55

صرف ایک ماہ میں فیصل آباد کے بزنس مینوں سے کیاگیا وعدہ پورا

24 محکمے 133 این او سیز دوہفتے میں جاری کریں گے

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فیصل آباد میں پنجاب کے 6ویں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا بزنس فیسیلیٹشن کا دورہ،مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عملے سے ملاقات کی اور این او سیز کے اجراء کو مقررہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی

وزیر اعلی محسن نقوی نے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں پولیس کاونٹر بھی قائم کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بزنس مینوں کو این او سیز کے سرٹیفکیٹس دیئے

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایم تھری موٹر وے سمندری انٹر چینج سے سمندری شہر تک 2رویہ کیرج وے روڈ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سمندری سے گوجرہ تک سڑک کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چنیوٹ روڈ تاساہیاوالاانٹرچینج تا سمندری شہر تک سڑک کی بحالی اورتوسیع کے منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ضلع جھنگ کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ضلع جھنگ میں یو بی ایل چوک تا سٹیشن چوک تا ایوب چوک اورشہرکی اندرونی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا

صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر اور صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز فیصل آباد ڈاکٹر خرم طارق نے بھی خطاب کیا

صوبائی وزراء ایس ایم تنویر۔ ڈاکٹر جاوید اکرم۔ عامر میر۔ مشیر وہاب ریاض۔ چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ۔ انسپکٹر جنرل پولیس ۔ کمشنر فیصل آباد۔ آر پی او فیصل آباد۔ سیکرٹری صنعت۔سیکرٹری تعمیرات و مواصلات۔ سیکرٹری صحت۔ سی پی او فیصل آباد ۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد۔ صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ڈاکٹر خرم طارق اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی