اسلام آ باد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیرصدارت اہم اجلاس میں ایس ایس پی سکیورٹی اینڈ ایڈمناس سلیمان ظفر، آپریشن ڈویژن کے اکاؤنٹنٹس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، ڈی آئی جی انے انتظامی امور، جاری ترقیاتی منصوبوں، مالیاتی معاملات، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر دفتری امور کا تفصیلی جائزہ لیا،اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام تھانہ جات میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ پولیس انفراسٹرکچر کو عالمی معیار کے مطابق مزید مضبوط بنایا جا سکے، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ آپریشن ڈویژن کی تمام سرکاری گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ہر وقت مکمل طور پر فعال اور آپریشنل حالت میں رکھی جائیں تاکہ شہریوں کو بروقت، مؤثر اور معیاری پولیس خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جا سکے، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس میں بہترین انتظامی نظام، وسائل کے موثر استعمال، شفافیت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ عوام کو جدید، موثر اور عوام دوست پولیسنگ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے

















